پنڈی بھٹیاں موٹروے پر لینڈ کروز ر کو ٹرالر نے ٹکر دے ماری ، حادثے میں 2افراد جاں بحق ، تین شدیش زخمی ہو گئے

بدھ مئی 21:39

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) پنڈی بھٹیاں کے قریب موٹروے پر لینڈ کروز ر کو ٹرالر نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں 2افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد عمران، میاں عبدالرشید، محمد حسین، علی وقار اور طاق علی لینڈ کروزر پر سوار ہوکر لاہو ر کی جانب جارہے تھے کہ موٹر وے پر ایک تیز رفتار ٹرالر نے لینڈ کروزر کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں علی وقار اور طارق علی موقع پر جاں بحق جبکہ دیگر تین افراد محمد عمران ولد محمد انور، میاں عبدالرشید، ولد حفیظ ، محمد حسین ولد محمد یعقوب شدید ذخمی ہوگئے۔ جنھیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :