چوہدری مامون انور کی سینیٹر چوہدری تنویر خان سے ملاقات، آئندہ الیکشن تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی

بدھ مئی 21:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) سینئر مسلم لیگی رہنما چوہدری شیرافگن اور ان کے صاحبزادے امیدوار برائے این ای61چوہدری مامون انور نے سینیٹر چوہدری تنویر خان سے ملاقات کی،ا سدوران مسلم لیگی رہنمائوں نے آمدہ الیکشن 2018کے بارے میں تفصیلی مشاورت کی اورالیکشن کے حوالہ سے حلقہ میں درپیش مشکلات پرنظر ڈالی،دریں اثناء اس موقع پرپارٹی امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا اورحلقہ میں پارٹی کومزید مضبوط و مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر چوہدری محمد مامون انورنے سینیٹر چوہدری تنویر خان پر بھرپوراعتماد کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کیلئے ان کی خدمات کو سراہتے ہیں اوران کی قیادت میں پارٹی کی مذید مضبوط رکھنے کاعزم کرتے ہیں اس موقع پر چوہدری مامون انورنے چوہدری تنویر خان سے پرزوراپیل کی کہ وہ رالپنڈی کے ہر حلقہ میں اپنا بھرپور کرداراداکریں کیونکہ پارٹی کو منظم رکھنے کاکام پہلے کی طرح اب بھی چوہدری تنویر خان ہی سرانجام دے سکتے ہیں ان کے علاوہ راولپنڈی شہر اورکینٹ میں کوئی قیادت ایسی نہیں جو یہ کام سرانجام دے سکے۔

متعلقہ عنوان :