Live Updates

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں، مسلم شہزادخان

بدھ 30 مئی 2018 21:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) تحریک انصاف کینٹ کے مرکزی رہنما و سیکرٹری ممبر سازی مسلم شہزادخان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں عوام کی نظریں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پرلگی ہوئی ہیں کیونکہ باشعورعوام سمجھتے ہیں کہ تحریک انصاف ہی ملک و قوم کو مسائل سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پرگامزن کرسکتی ہے،آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی سامنے نظرآرہی ہے 25جولائی کو عوام بھاری اکثریت سے تحریک انصاف کو ووٹ دیکر کامیاب کرینگے اور اس بار عوام کے ووٹ کسی کو چوری نہیں کرنے دیے جائیں گے تحریک انصاف کے کارکنان عوامی مینڈیٹ کی چوری روکنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس کلمہ چوک میں پی ٹی آئی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،مسلم شہزادخان نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو ملنے والا عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا تھا مگر اب ایسا ممکن نہیں ہے کیونکہ اب تحریک انصاف کے کارکنان پہلے سے ہی چوکنے ہوچکے ہیں پولنگ والے روز کڑی ڈیوٹی اور نگرانی کرینگے کسی کو عوام کے ووٹ کا تقدس پامال کرتے ہوئے عوامی مینڈیٹ چوری نہیں کرنے دیا جائے کینٹ میں پی ٹی آئی کے کارکنان پوری طرح متحرک ہوچکے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات