Live Updates

محکمہ ماہی پروری پنجاب کی سینئر آفیسر ڈاکٹر امتیاز بیگم کو اعلی کارکر دگی کی بناء پر پنجاب حکومت کی جانب سے سر ٹیفیکیٹ جاری

بدھ 30 مئی 2018 21:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) ماہی پروری کے فروغ کے لیے محکمہ ماہی پروری پنجاب کی سینئر آفیسر ڈاکٹر امتیاز بیگم کو وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے اعلی کارکر دگی کا سر ٹیفیکیٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور چیف سیکر ٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہد سعیدکے دستخط شدہ سر ٹیفیکیٹ ڈاکٹر امتیاز بیگم کی اعلی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا جس کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی کر نا ہے۔ ڈاکٹر امتیاز بیگم نے پنجاب بھر میں ماہی پروری کی تعلیم وتربیت اور فش فارمنگ کے منافع بخش کاروبار کے طریقے متعارف کر انے میں اہم کر دار ادا کیا اور کارکردگی کے حوالے سے اُن کا شمار محنتی اور مخلص افسران میں ہوتا ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات