وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی توسیع پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

بدھ 30 مئی 2018 21:39

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی  نے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی توسیع پراجیکٹ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ، اپنے دورے کے دوران وزیراعظم کوئٹہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی توسیع پراجیکٹ کا افتتاح کردیا ،کوئٹہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ صوبے کا سب سے بڑا ائیر پورٹ ہے جس کی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر اس سے توسیع دینے کیلئے ایک ارب 70کروڑ روپے لاگت کا منصوبہ 2015میں شروع کیا گیاتھا،توسیعی منصوبے کے تحت کوئٹہ ایئر پورٹ پراسٹیٹ آف دی آرٹ دو پسنجر بورڈنگ برج پسنجر ، چیک ان کانٹرز،بیگیج ہینڈلنگ سسٹم ، جدید امیگریشن نظام اور اندرون ملک و بیرون ملک آمدو روانگی کے پہلے سے بڑے اور جدید سہولتوں سے مزین ٹرمینل بنائے گئے ہیںپہلے مرحلے میں ڈومیسٹک ونگ کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا ہے کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نئی عمارت کے گرائوند فلور کا رقبہ 45ہزار 904مربع فٹ سے بڑھا کر ایک لاکھ11ہزار 720 فٹ کردیا گیا ہے ،فرسٹ فلور کا رقبہ 23ہزار500مربع فٹ سے بڑھا کر 87ہزار 270 مربع فٹ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈومیسٹک چیک اِن کانٹر 5 سے بڑھا کر 12 اور انٹرنیشنل کانٹر 3سے بڑھا کر 12کئے گئے ہیں۔بیرون ملک آمد کیلئے امیگریشن کانٹر کی تعداد بھی 3 سے بڑھا کر 14 کردی گئی ہے اندرون اور بیرون ملک آمد اور روانگی کیلئے لانج میں مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش دوگنی کردی گئی ہے۔اندرون ملک روانگی کے لاونج میں اب 200کے بجائے 432 آرام دہ کرسیاں لگادی گئی ہیں۔

بیرون ملک روانگی کیلئے بنائے گئے لانج میں بھی نشستوں کی تعداد 260سے بڑھا کر 816 کردی گئی ہے۔ارائیول کنوریر بیلٹ لانج میں 389 آر ایف ٹی کی بجائے دو عدد 256 آر ایف ٹی لگائی گئی ہے ڈومیسٹک لانج پہلے 138 آر ایف ٹی کی ایک بیکیج کنویر بیلٹ لگی تھی اب ڈومیسٹک لانج میں ایک بیکیج کنویر بیلٹ 156 آر ایف ٹی کی اور دوسری 257 آر ایف ٹی کی لگائی گئی ہے۔چیک ان ڈیپارچر بیلٹ انٹرنیشنل لانج میں پہلی بار ایک عدد 280 آڑ ایف ٹی کی لگائی گئی ہے۔

ڈومیسٹک لانج میں پہلی بار چیک ان ڈیپارچر 240 آر ایف ٹی کی نصب کی گئی ہے۔کوئٹہ ایئر پورٹ پر پہلے دو ایکسلیٹر تھے اب دو نئے ایکسلیٹر لگادیئے گئے ہیں۔پسنجر بورڈنگ برج ایک ڈومیسٹک اور دوسرا انٹرنیشنل سائیڈ پر نصب کیا گیا ہے جس کا افتتاح آج وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے۔ اس سلسلے میں کوئٹہ ایئر پورٹ پر افتتاحی تقریب منعقد ہوگی جس میں وزیراعظم کو سول ایوی ایشن حکام ایئر پورٹ کی نئی عمارت سے متعلق بریفنگ دی۔

وزیراعظم کے معاون برائے ہوا بازی نے استقبالیہ خطاب پیش کیا۔بطور وزیراعظم یہ ان کا آخری دورہ کوئٹہ ہے،کوئٹہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی توسیعی منصوبے کے تحت اندرون ملک اور بیرون ملک مسافروں کیلئے جدید چیک اِن کانٹر بھی بنادیئے گئے ہیں، بڑے جہازوں کے مسافر طیارے سے بورڈنگ برج کے ذریعے سیدھے ٹرمینل بلڈنگ اسی طرح ٹرمینل بلڈنگ سے سیدھے طیارے کے اندر پہنچا کرینگے ،اس غرض سے دو جدید پسنجر بورڈنگ برج نصب کئے گئے ہیں۔

نئی عمارت میں مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش دو سے تین گنا بڑھادی گئی ہیڈومیسٹک چیکنگ اِن کانٹر5سے بڑھا کر 12اور انٹریشنل کانٹر 3سے بڑھا کر 12کردیئے گئے ہیں۔ اندرون اور ملک بیرون روانگی کے لئے بنائے گئے لانج میں مسافروں کی گنجائش بھی دو سے تین گنا بڑھادی گئی ہے۔کوئٹہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہلی بار مسافروں کیلئے ریسٹوران بھی بنایا گیا ہے جس میں سو مسافر بیک وقت کھانا کھاسکیں گے۔

اندرون ملک اور بیرون ملک آنے جانیوالے مسافروں کیلئے الگ الگ وی آئی پی لانج بنادیئے گئے ہیں۔ وی آئی پی لانج میں اندرون ملک آنے جانیوالے مسافروں کی گنجائش 30کردی گئی ہے۔اسی طرح انٹرنیشنل ڈیپارچر وی آئی پی لانج میں 53 مسافروں کے بیٹھنے کیلئے آرام دہ صوفے اور کرسیاں لگائی گئی ہیں۔نئی عمارت میں سول ایوی ایشن اور مختلف ایئرلائنز کے دفاتر کیلئے نیا آفس بلاک بھی بنایا گیا ہے۔

توسیعی منصوبے کے تحت ایئر پورٹ پر گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش پانچ سو کردی گئی ہے۔ایئرپورٹ پر اضافی تعداد میں جدید بیگیج ہینڈلنگ سسٹم بھی نصب کئے گئے ہیں۔ دریں اثنا ء وزیر اعظم شاہد خا قان عبا سی کے دو روزہ دورہ کو ئٹہ کے موقع پر ریڈ زون میں واقعہ تمام نجی سکولوں کو 2دن کی چھٹی دے دی گی ہے اس سلسلے میں نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے اس سے قبل بھی وی وی آئی پیز کی آمد پر راستے میں آنے والے سکولز کو بند کیا جا تا رہا ہے ۔ اس کے علا وہوزیر اعظم کے دورہ کو ئٹہ کے موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظا ما ت کئے گئے ہیں ۔