سوئی ، کشمور روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ ، باپ بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے،خضدار میں تیز رفتار ٹرک نے ننھے طا لب علم کو کچل ڈلا

بدھ 30 مئی 2018 21:39

سوئی+خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) سوئی کے علاقے کشمور روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ ، باپ اور بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے ،خضدار میں تیز رفتار ٹرک نے ننھے طا لب علم کو کچل ڈلا ۔کشمور روڈ پر پنجاب اور بلوچستان کی سرحدی پٹی کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے بگٹی قبیلے سے تعلق رکھنے والے باپ اور بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گئے ،خضدار میں تیز رفتار ٹرک نے ساتویں جما عت کے طا لب علم کو کچل دیا ہے جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہے ۔

(جاری ہے)

لیویز حکام کیمطابق سوئی کشمور روڈ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تگیہ بگٹی کو بیٹے سمیت قتل کردیا اور فرار ہو گئے ۔حملہ آور مسلح افراد کا تعلق مزاری قبیلے سے بتایا گیا ہے لیویز حکامکے مطا بق واقعہ زمین کے تنازعہ کے با عث پیش آ یا ہے ، واقعے کے بعد سوئی لیویز نے مقتولین کی میتوں کو تحویل میں لے کر ورثا کے حوالے کردیا۔دریں اثنا ء خضدار میں ٹرک نے ساتویں جماعت کے طالب علم کو کچل دیا ہے جس کے نتیجے میں اسلم نامی13سالہ طالب علم موقع پر جاں بحق دم توڑ گیا ہے جن کی نعش کو ضا بطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوا لے کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید کا رروائی جا ری ہے ۔