خالق آبادمنگچر، لیویزفورس کی کا میاب کا رروائی ، دس روز قبل اغوا ء ہو نیوالا شخص با زیاب کرلیا گیا

بدھ مئی 21:40

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) اسسٹنٹ کمشنر خالق آبادممتازکھیتران کی سر برا ہی میں لیویزفورس نے کا میاب کا رروائی کر تے ہو ئے فا ئرنگ کے تبا دلے کے بعد دس روز قبل اغوا ء ہو نیوالے شخص عنایت اللہ ولد رحم دل قوم محمدشہی کو با زیاب کرا لیا ہے ۔اے سی خالق آبادممتاز کھیتران ، تحصیلدارعبدالرازق ، میجررسالدارلیویزعلی اکبرمینگل اوردیگرنے مغوی کے ہمراہ پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے مغوی کے بازیابی کیلیے کئی دنوں سے مختلف ایریاز میںچھاپے مارے کا رروائی کی لیکن مغوی کے بقول ہرباراغواء کار کا رروائی سے قبل جگہ تبدیل کرتے رہے ۔

انہوںنے کہاکہ مغوی کی بازیابی ایک حساس کارروائی ہے اس میں مغوی سمیت ہما رے اور اہلکاروں کی جان کوخطرات لا حق تھے لیکن لیویزکی تربیت یافتہ اہلکاروں کے ہمراہ ہم نے دوگھنٹے پیدل مسافت کے بعد چھوری خالق آبادکے مشرقی پہاڑوں میں جاکرچھاپہ ماراجہاں پران اغواء کاروں سے شدیدجھڑپ ہوئی جس کے دوران دونوں اطراف سے فائرنگ کاشدیدتبادلہ ہوا اس دوران لیویز کی بھرپورجوابی کاروائی سے ملزمان کے پائوں اکھڑگئے اوروہ اغواء کارکوچھوڑکرپہاڑوںمیں تاریکی کافائدہ اٹھاکربھاگ گئے ہم نے ملزمان کاتعاقب کیا مگروہ دشوارگزارپہاڑوں میں روپوش ہوچکے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ لیویزاب جدیدتربیت یافتہ فورس بن چکاہے اورہرقسم کی چیلنجزکاسامناکرنااچھی طرح جانتی ہے علاقے میں روایات کی پاسداری کرتے ہوئے لیویزفورس جرائم کی روک تھام اورقانون کی رٹ قائم کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے اس کوکسی اورفورس میں ضم کرنے سے اس کی موجودہ صلاحتیں اورعوام کے ساتھ خوشگوارتعلقات خراب ہوسکتے ہیں ۔اس موقع پربازیاب مغوی عنایت اللہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ دس دنوں سے مجھے علاقے کے مختلف پہاڑوں میں مختلف ٹھکانوں میں رکھاگیا ہے اے سی ممتازکھیتران اورلیویزفورس کی کامیاب آپریشن میں مجھے بازیابی ملی ہے جس پرمیں ممتازکھیتران اورلیویزٹیم کاشکرگزارہوں کہ ان کی کارکردگی سے مجھے نئی زندگی ملی ہے اس موقع پر مغوی کے لواحقین نے آفس آکراے سی ممتازکھیتران ،تحصیلدارعبدالرازق ،اوردیگرلیویزفورس کاشکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :