اب کی با ر ملک میں پیپلزپارٹی بڑی کامیابی حاصل کرے گی ، میر حیدر خان جمالی

بدھ 30 مئی 2018 21:40

گنداخہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق ایم پی اے میر حیدر خان جمالی نے کہا کہ اب کی با ر ملک میں پیپلزپارٹی بڑی کامیابی حاصل کرے گی کیونکہ پیپلزپارٹی نے ملک میں عوام کو روزگار دیا پیپلزپارٹی کے منشور واضح طور پر وہ منشور ہے جو شہید زوالفقار علی بھٹو نے دیا تھا پیپلزپارٹی عوام کی پارٹی ہے جس میں بڑے چھوٹے کا کوئی فرق نہیں ہے۔

وہ گنداخہ کے صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں مکمل جمہوریت ہے اور ہمیشہ عوام کی رائے اور مشورے سے چلتی رہی ہے ۔میر حیدر خان جمالی نے مزید کہا کہ محترمہ فریال ٹالپر نے پیپلزپارٹی بلوچستان کو اختیار دے دیا ہے کہ بلوچستان کے سینئر رہنما واقعات اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے امیدواروں کا خود انتخاب کریں ،انہوں نے مذید کہا کہ کل کوئٹہ میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے میٹنگ ہے اس موقع پر امیدواروں کے الیکشن ٹکٹ کے بارے میں فیصل کریں گے ایک سوال کے جواب میں میر حیدر خان جمالی سے پوچھا گیا کہ میٹنگ میں کون کون شریک ہونگے تو انہوں نے جواب میں کہا کہ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما شریک ہونگے جس میں صوبائی صدر علی مدد جتک میر چنگیز جمالی سمیت دیگر رہنما شریک ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے فیصلہ کردیا ہے کہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے لوگ مختلف قسم کی افواہیں پھیلارہے ہیں اس قسم کے لوگوں کا صرف افواہیں پھیلانہ ہے مگر ہم ایسے غلط افواہوں پر توجہ نہیں دیتے ہمیں کام سے کام رکھنا ہے حلقہ 261 قومی اسمبلی کے امیدوار کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک اس کا فیصلہ نہیں ہوا ہے وہ ہم مل بیٹھ کر ساتھیوں کے ساتھ مشورہ کریں گے۔