عوامی طاقت سے الیکشن میں کا میاب ہو کر غرور وتکبر کے بت ہمیشہ کیلئے گرادیں گے، میر عمر خان جما لی

بدھ مئی 21:40

جعفر آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) سابق وزیر اعظم پاکستان الحاج میر ظفر اللہ خان جما لی کے فرزند حلقہ پی بی13سے آزاد امیدوار میر عمر خان جما لی نے کہا ہے کہ عوام کی طاقت سے الیکشن میں کا میاب ہو کر غرور وتکبر کے بت ہمیشہ کیلئے گرادیں گے جب غلط آدمی اقتدار میں آتا ہے تو پورا سسٹم ہی خراب ہو جا تا ہے تب کرپشن کو فروغ ملتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار بگن بابا کالونی میں مختلف قبائل کی جن میں مری سومرو گشکوری بروہی ودیگر قبائل کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ گز شتہ پا نچ سا ل کے دوران اقتدار میں رہنے والوں نے جو وعدے اور دعوے کیے وہ جھو ٹ کا پلندہ ثابت ہو ئے تر قی و خوشحالی اور عوام کے مسائل کا حل کی با تیں محض دھکو سلہ ہیں عوام اپنے دوست دشمن کی پہچان کر یں ان کو ہر گز ووٹ نہ دیں جنھو ں نے عوام کی دولت کو سیا سی رشوت اور بندر بانٹ کی نظر کر دیا میر عمر خان جما لی کا کہنا تھا کہ 25جو لا ئی کو مصیبت و مشکلا ت کے ما رے عوام کی حما یت سے کا میا ب ہو جا ئیں گے لیکن اصل کا میا بی تب ہوگی جب 2023 میں ما ڈل سٹی ڈیرہ اللہ یار کی بنیار رکھنے پر دوبا رہ منتخب ہو پا نگا انکا کہنا تھا کہ 2018کے الیکشن فئیر ہونے سے ہم مخالفین گروپس کو چھٹی کادودھ یاد دلائں گے جو پیسہ ان پانچ سالوں میں عوام کالوٹا ہے سود سمیت واپس لیں گے انکا کہنا تھا ظالموں نے ایم پی اے فنڈز سے تو اپنا پیٹ نہ بھرا بلکہ میونسپل کمیٹی کے ترقیاتی فنڈز میڈیکل فنڈز حتء کہ زکوات کے فنڈز سے بھی ہاتھ صاف کیا آج ڈیرہ اللہ یار کی گلی محلوں اور انمیں بسے غریب عوام کی حالت دیکھ دل خون کے آنسو رورہا ہے جہاں پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہیں پکے روڈ نالیاں نہیں ہیں غریبوں کے بجلی کے ٹرانسافارمر اور ایل ٹی کی تاریں تک اتارلی گئیں ہیں ایف آء اے اور نیب ان چیزوں کا سختی سے نوٹس لیں اور ان کونسلرز کوبھی ٹھوک بجاکر دیکھیں کہ جو ترقیاتی کام انہوں کرائے وہ کہاں ہیں کس جگہ عوام کا پیسہ لگایا گیا ہے ان کا کہنا تھا اس مرتبہ پاک فوج کی نگرانی میں شفاف الیکشن کرائے جائیں اور دھاندلی کرنے والوں کا نصیب جیل ہی ہوگا انھو ں نے کہا کہ مخا لفین ہماری کو ششو ں سے پا یہ تکمیل کو پہنچنے والو ں منصو بو ں پر فو ٹو سیشن کروا کر کر یڈٹ لینے کی کو شش کر رہے ہیں 132کے وی گر ڈ اسٹیشن میر ظفر اللہ خان جما لی کی مر ہو ن منت ہے مخا لفین کے پاس شرمندگی اور ندامت کے سوا کچھ نہیں بچا وہ ایک بار پھر لا لچ دھو نس ۔

(جاری ہے)

دھمکی کا سہا را لیکر ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی کو شش کر ینگے مگر عوام اب انھیں اچھی طرح پہچان چکے ہیں اور انھیں مسترد کر ینگے استقبا لیے سے میر غلا م رسو ل لہڑی ، رئیس فیض محمد کھو سہ ، اسحاق بھنگر ، سلیمان مر ی ، امداد مری ،ظفر اللہ سومرو ، شبیر حیدری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔