کو ہلو ، بارودی سرنگ دھما کے کی زد میں آ کر ایک نو جوان شدید زخمی ہوگیا

بدھ مئی 21:40

کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) بلو چستان کے ضلع کو ہلو کے علا قے سفید ٹلینگوخ بارودی سرنگ دھما کے کی زد میں آ کر ایک نو جوان شدید زخمی ہو گیا ہے ،اطلا عات کے مطا بق گزشتہ روز 20سالہ نوجوان حاصل خان ولد میرجان اپنے مال مویشی ڈھونڈنے کے لئے گھر کے قریب پہاڑ کی طرف نکلا تو راستے میں بچھا ئے گئے بارودی سرنگ پر پائوں آ نے سے زور دار دھما کہ ہوا جس کے نتیجے میں نو جوان شدید زخمی ہو گیا ہے جسے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے بلکہ مزید علا ج معا لجہ کے لئے انہیں ڈی جی خان ریفرکیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :