پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کوئٹہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی توسیع و تزئین و آرائش کرکے اسے عالمی معیار کا ائیر پورٹ بنادیا گیا ہے توسیع کے بعد ائیر پورٹ کی گنجائش پہلے سے دوگنی ہوچکی ہے اور مسافروں کو فراہم کی جا نے والی سہولتوں کا ازسرنو جائزہ لیکر انہیں دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اور ملک کے دوسرے ائیر پورٹس کے مساوی لایا گیا ہے، سیکرٹری سول ایوی ایشن اتھارٹی ڈاکٹر اعجاز منیر

بدھ 30 مئی 2018 21:44

کوئٹہ۔30مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) سیکرٹری سول ایوی ایشن اتھارٹی ڈاکٹر اعجاز منیر نے کہا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کوئٹہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی توسیع و تزئین و آرائش کرکے اسے عالمی معیار کا ائیر پورٹ بنادیا گیا ہے توسیع کے بعد ائیر پورٹ کی گنجائش پہلے سے دوگنی ہوچکی ہے اور مسافروں کو فراہم کی جا نے والی سہولتوں کا ازسرنو جائزہ لیکر انہیں دور جدید کے تقاضوں کے مطابق اور ملک کے دوسرے ائیر پورٹس کے مساوی لایا گیا ہے۔

یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ ائیر پورٹ کے توسیعی منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ائیر ٹریفک بڑھ جانے کی صورت میں جگہ کی تنگی کے باعث پہلے ائیر پورٹ پر مسافروں اورانکو لینے اورچھوڑنے آنے والوں کا کافی رش لگ جایا کرتا تھا مگر اب توسیع کرنے کے بعد ائیر پورٹ کا کل کورڈ ائیریا 73ہزاراسکوائر فٹ سے بڑھاکر 2لاکھ سات ہزار اسکوائر فٹ کردیا گیا ہے پہلے مسافروں کو ٹرمینل بلڈنگ سے جہاز گاڑی میں یا پیدل پہنچایا جاتا تا مگراب کراچی ،لاہور اور اسلام آباد ائیر پورٹس پر لگے پسنجر بورڈنگ برجز کی طرح کوئٹہ ائیر پورٹ پر بھی دو پسنجر بورڈنگ برجز کی تنصیب مکمل ہوچکی ہے تاکہ موسم کی شدت کے باوجود مسافروں کو محفوظ طریقے سے ٹرمینل بلڈنگ سے جہاز اور جہاز سے ٹرمینل بلڈنگ تک پہنچایا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلے اندرون ملک سفر کرنے والوں کے لئے صرف تین کاؤنٹرز موجود تھے جن پر ٹریفک زیادہ ہونے کی صورت میں مسافروں کا خاصا رش ہوجاتا تھا اورانہیں طویل انتظار کی زحمت اٹھانی پڑتی تھی اب ان کاؤنٹرز کی تعداد تین سے بڑھاکر 12کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح بیروملک سفرکرنے والے مسافروں کے لیے صرف پانچ کاؤنٹرز موجودتھے ا ب جن کی تعداد بڑھاکربارہ کردی گئی ہے ۔

بیرون ملک سفرکرنے والے مسافروں کوآتے اورجاتے وقت امیگریشن کے لیے لمبی قطاریں لگا کر زحمت کاسامنا کرناپڑتا تھا اس مسئلے کے حل کے لئے انٹرنیشنل آرائیول میں امیگریشن کاؤنٹرز کی تعداد پانچ سے بڑھا کر12 کردی گئی ہے اسی طرح انٹرنیشنل ڈیپا رچر میں بھی امیگریشن کاؤنٹرز کی تعداد تین سے بڑھا کرچودہ کردی گئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اندرون اوربیرون ملک جانے والے مسافروں کوبورڈنگ پاس حاصل کرنے کے بعد جہاز کی روانگی تک انتظار گاہ میں بیٹھنے کے لیے موجود لاؤنجز میں دومیسٹک مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش دوسو نشستوں سے بڑھاکر چار سو بیتس اوربین الااقوامی مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش دوسوساٹھ نشستوں سے بڑھاکر آٹھ سوسولہ کردی گئی ہے۔