سی آئی اے پولیس کی مخبر خاص کی اطلاع پر سوہان کے علاقہ میں کاروائی

رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان چرس سے بھرا بیگ پھینک کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار

بدھ مئی 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) سی آئی اے پولیس کے انسپکٹر ارشاد ابڑو کی مخبر خاص کی اطلاع پر سوہان کے علاقہ میں کاروائی ۔

(جاری ہے)

رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان چرس سے بھرا بیگ پھینک کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق سی آئی اے میں تعینات انسپکٹرارشاد ابڑو کو مخبر خاص نے اطلاع دی کہ سوہان کے علاقہ میں منشیات فروش شیراز سمیت چار افراد موجود ہیں جن کے پاس کافی مقدار میں چرس موجود ہے اگر بر وقت کاروائی کی جائے تو کامیابی مل سکتی ہے جس پر ارشاد ابڑو نے اپنی ٹیم کے ساتھ چھاپہ مارا تاہم چاروں ملزمان پولیس کو دیکھتے ہی تھیلا پھینک کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے کھنہ پولیس نے فرار ملزمان کے خلاف سی آئی اے انسپکٹر کی مدعیت میں منشیات سپلائی ،اقدام قتل اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم مذکورہ کیس کی تفتیش بھی ارشاد ابڑو ہی کریں گے ۔

۔۔۔۔