پی ٹی آئی نگران وزیراعلیٰ پر ثابت قدم نہیں رہ سکتی تو مستقبل میں ملک چلانے کے خواب دیکھ رہی ہے،قمر زمان کائرہ

بدھ مئی 21:45

پی ٹی آئی نگران وزیراعلیٰ پر ثابت قدم نہیں رہ سکتی تو مستقبل میں ملک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نگران وزیراعلیٰ پر ثابت قدم نہیں رہ سکتی تو مستقبل میں ملک چلانے کے خواب دیکھ رہی ہے۔ پی ٹی آئی کا رویہ غیر سنجیدہ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ناصر کھوسہ کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر ثابت قدم نہ رکھ سکی اور یوٹرن لے لیا۔

اور پی ٹی آئی مستقبل میں ملک چلانے کے خواب دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی غیر سنجیدہ جماعت ہے جو اپنے موقف پر ایک دن بھی قائم نہیں رہ سکی اور اپنے فیصلے پر کھڑی نہیں رہ سکی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے مختلف بورڈز ملک بھر کے مختلف علاقوں میں کام کررہے ہیں ۔ جو پارٹی نوجوان انتخابات لڑنے کی پوزیشن میں ہوں گے انہیں ٹکٹ دیا جائے گا انتخابات کے نتائج دیکھ کر واضح ہوجائے گا کہ ہمارے دعوے میں کتنی صداقت ہے۔