فیصل آباد، پلاٹ کے سودا میں فراڈ اوررقم ہڑپ کرنے پر پٹواری کے خلاف کارروائی کا حکم

بدھ مئی 21:46

فیصل آباد ۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن طارق قریشی نے پٹواری امتیاز حسین کے خلاف پلاٹ کے سودا میں فراڈ اوررقم ہڑپ کرنے پر کارروائی کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو حلقہ رحمان ویلج جھنگ روڈ کے پٹواری امتیازحسین کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ پٹواری نے سائل سے ایک پلاٹ کا سودا طے کیا اور مختلف اوقات میں 11لاکھ 25ہزارروپے وصول کئے اور اقرار نامہ بھی تحریرکیا لیکن بعدازاں پٹواری اپنا مکان (جس میں وہ رہائش پذیر تھا) فروخت کرکے فرار ہوگیا اور سائل کی رقم ہڑپ کرلی۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے فریقین کو دوجون کو طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :