فیصل آباد، اشیائے ضروریہ مہنگے داموں فروخت کرنے پر 69دکانداروں کو 76ہزار 500روپے جرمانہ

بدھ 30 مئی 2018 21:46

فیصل آباد ۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روز مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے اوورچارجنگ میں ملوث 69 دکانداروں کو مجموعی طور پر76 ہزار500 روپے کے جرمانے کئے جبکہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر ایک دکاندارکیخلاف مقدمہ درج کرایاگیا۔