فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں افطار ڈنر کا اہتمام

بدھ 30 مئی 2018 21:46

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں افطار ڈنر کا اہتمام
فیصل آباد۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کے علاوہ شہر کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ چیمبر کے صدر شبیر حسین چاولہ نے کمشنر مومن آغا اور ڈپٹی کمشنر سلمان غنی سمیت دیگر معزز مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کر کے ان کا استقبال کیا جبکہ افطار ڈنر کے بعد ان کی آمد پر ان کا شکریہ بھی ادا کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس اہم تقریب میں کمشنر مومن آغا ، ڈپٹی کمشنر سلمان غنی ، جامعہ زرعیہ اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر ز صاحبان پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال ، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ، پی ایچ اے کے ڈائریکٹر جنرل آصف چوہدری ، چیف کمشنر انکم ٹیکس چوہدری محمد طارق ، چیف پولیس آفیسر محمد اطہر اسماعیل ، چیف ٹریفک آفیسر حسنین حیدر، پاسپورٹ آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساجد حسین ، پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر قیصر اقبال ،ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن مہر شفقت اللہ مشتاق، اے ڈی سی جی خالد مسعود فرو کہ، ڈائریکٹر ٹی ڈی اے پی اللہ داد تارڑ ، ایڈیشنل کمشنر پی آر اے اسد عزیز ، کمشنر انکم ٹیکس فاروق احمد خاں، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل افضال جاوید ، حاجی سبحان علی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز پنجاب ، ارشاد حسین، چوہدری جاوید انور، محمد اعظم ، سینئر نائب صدر فیصل آباد چیمبر شیخ فاروق یوسف ، نائب صدر عثمان رئوف ، موجودہ ایگزیکٹو اور سابق صدور کے علاوہ گروپ لیڈر میاں جاوید اقبال نے بھی شرکت کی۔