پاکستان ویلفیئر پارٹی کوانتخابی نشان ’’مشعل ‘‘الاٹ کر دیا گیا

بدھ 30 مئی 2018 21:48

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان ویلفیئر پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کر دیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پاکستان ویلفیئر پارٹی حماد قریشی نے گذشتہ روز اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ الیکشن کمیشن نے گذشتہ ہفتے پاکستان ویلفیئر پارٹی کو پانچ نشانات کی چائس دی تھی ۔جس میں سے پاکستان ویلفیئر پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے ’’مشعل ‘‘کے نشان کو حتمی کیا اور درخواست الیکشن کمیشن کو بھیجی جسے الیکشن کمیشن نے منظور کرتے ہوئے پاکستان ویلفیئر پارٹی کو ’’مشعل ‘‘کا نشان الاٹ کر دیا۔