بجلی کی طلب بڑھنے کے بعد لاہور سمیت ملک بھر میں غیر اعلانیہ لو شیڈنگ کا سلسلہ شروع

مختلف شہری علاقوں میں 4سے 6،دیہی علاقوں میں 10سے 12بجلی کی بندش ،پانی کی بھی قلت

بدھ 30 مئی 2018 21:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) بجلی کی طلب بڑھنے کے بعد لاہور سمیت ملک بھر میں غیر اعلانیہ لو شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو نے سے روزہ دار بلبلا اٹھے ،مختلف شہری علاقوں میں 4سے 6جبکہ دیہی علاقوں میں 10سے 12بجلی کی بندش شروع سے پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب کے مطابق پیداوار کم ہونے سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ مختلف شہری علاقوںمیں سحری اور افطاری کے وقت بھی بجلی بند رہی جس سے روزہ داروں بلبلا اٹھے ۔ مختلف شہری علاقوں میں 4سی6جبکہ دیہی علاقوں میں 10سے 12گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق موسم گرما کی شدت میں اضافہ ہونے اور بجلی کی طلب بڑھنے سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :