بلوچستان کے تمام حلقوں کی پولنگ اسٹیشنز کی لسٹ جاری

بدھ 30 مئی 2018 21:48

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام حلقوں کے پولنگ اسٹیشنز کی لسٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تمام صوبائی اور قومی حلقوں کے پولنگ اسٹیشنز ریٹرننگ افسروں نے جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

تمام حلقوں کے ووٹرز اپنے متعلقہ ریٹرننگ افسر کے افس میں جاکر پولنگ اسٹیشنز کی لسٹ کا معائنہ کر سکتے ہیں۔ اور پولنگ اسٹیشنز کی لسٹ کے جاری ہونے کے 21 دن کے اندر اپنے اعتراضات جمع کر سکتے ہیں۔ یہ قدم الیکشن کمیشن نے الیکشن کے عمل کو قابل رسائی اور شفاف بنانے کیلئے لیا ہے۔