ْ پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ نے سندھ کا پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا، اجلاس 2 جون کو طلب کرلیا گیا

بدھ 30 مئی 2018 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ نے سندھ کا پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ پارلیمانی بورڈ سندھ کے چیئرمین ہونگے جبکہ ممبران میں محمد زبیر، سینیٹر سلیم ضیاء، سینیٹر مشاہد اللہ خان، سینیٹر اسد جونیجو، سینیٹر راحیلہ مگسی، مفتاح اسماعیل، ایاز شاہ شیرازی، سید منور رضا، میر امان اللہ تالپور، اظہر کماریو، بابو سرفراز جتوئی، سورٹھ تھیبو اور احسان سومرو شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سید شاہ محمد شاہ نے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس 2 جون بروز ہفتہ کو صبح 11 بجے شاہ ہائوس کراچی میں طلب کرلیا ہے۔