ایم کیو ایم پی آئی بی نے اگلے عام انتخابات میں امیدواروں کے انتخاب کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا

بدھ 30 مئی 2018 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) ایم کیو ایم پی آئی بی نے اگلے عام انتخابات میں امیدواروں کے انتخاب کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ، جس میں سید شاہد پاشا، عبد الوسیم، جاوید کاظمی، ارشد شاہ اور منوہر لعل شامل ہیں ، ڈاکٹرفاروق ستار کے مطابق پارلیمانی بورڈ ہر یوسی سے ایک اور مرکزی شعبہ جات سے الیکشن لڑنے کے اہل امیدواروں کے کوائف حاصل کرنے کے لئے فارم جاری کرے گا، پارلیمانی ورڈ اہل امیدواروں کے انٹرویوز کرکے فائنل امیدواروں کی فہرست جاری کریگا۔