پاکستان کی دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے تیاریاں بارش سے متاثر ہو گئیں

فیلڈنگ پریکٹس کے بعد رم جھم کے باعث بیٹنگ اور بولنگ کے لیے انڈور سیشنز کرنا پڑے

بدھ 30 مئی 2018 21:54

پاکستان کی دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے تیاریاں بارش سے متاثر ہو گئیں
لیڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) پاکستان کی دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے تیاریاں بارش سے متاثر ہو گئیں جب کہ فیلڈنگ پریکٹس کے بعد رم جھم کے باعث بیٹنگ اور بولنگ کے لیے انڈور سیشنز کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

قومی پلیئرز منگل کی شام لیڈز پہنچے تھے اور بدھ کو پریکٹس کا آغاز کیا، وارم اپ ایکسرسائز کے بعد کوچز نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ اور کیچنگ پریکٹس کروائی جبکہ تھرو بہتر بنانے کے لیے بھی خصوصی مشقیں کی گئیں۔ بارش شروع ہونے کے باعث بیٹنگ اور بولنگ کے لیے انڈور سیشنز کیے گئے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم نے لارڈز گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ 9 وکٹ سے اپنے نام کیا تھا، قومی ٹیم لیڈز پہنچ چکی ہے اور جمعہ سے ہیڈنگلے گراؤنڈ پر میزبان ٹیم کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :