ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے 22رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ آئندہ ماہ 23جون سے یکم جولائی تک نیدرلینڈ کے شہر بریڈا میں منعقد ہو گی

بدھ مئی 21:54

ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے 22رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) پاکستان نے آئندہ ماہ نیدرلینڈ میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اپنے 22 اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جہاں جی پی ایس سسٹم سے کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے بعد ٹیم کا اعلان کیا گیا۔۔ہاکی پلیئرز کی فٹنس جانچنے کیلئے پاکستان میں پہلی بار جی پی ایس سسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے اور ٹیم انتظامیہ کیساتھ ساتھ کھلاڑیوں نے بھی جدید ٹیکنالوجی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

جی پی ایس ایل سسٹم کی مدد سے کھلاڑیوں کی فٹنس کا بغور جائزہ لیا گیا جس سے کھلاڑیوں کی فٹنس کے احوال معلوم ہونے کے ساتھ ساتھ یہ بھی معلوم ہو جاتا ہے کہ کونسا کھلاڑی انجری چھپا رہا ہے اور کسے آرام کی ضرورت ہے۔۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے لیے ہالینڈ سے جدید ٹیکنالوجی حاصل کی اور چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا اعلان جی پی ایس سسٹم سے کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے بعد کیا گیاٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم کے ایک روزہ ٹرائلز آض منعقد ہوئے جس میں پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری شہباز احمد نے بھی شرکت کی جبکہ چیف سلیکٹر اصلاح الدین نے 22 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم کی قیادت رضوان جونیئر کریں گے جبکہ باقی کھلاڑیوں میں عمران بٹ مظہر عباس، امجد علی، عرفان سینئر، مبشر،علیم بلال، عماد شکیل بٹ، توثیق ارشد، راشد علی، تصور عباس، ابوبکر، عرفان جونیئر، ارسلان قادر، عمر بھٹہ، رضوان سینئر، شفقت رسول، علی شان، اسفر یعقوب، اعجاز احمد، رانا سہیل اور دلبر شامل ہیں۔چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ آئندہ ماہ 23جون سے یکم جولائی تک نیدرلینڈ کے شہر بریڈا میں منعقد ہو گی اور یہ37ویں اور آخری چیمپیئنز ٹرافی ہو گی۔ایونٹ میں پاکستان سمیت چھ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں آسٹریلیا، نیدرلینڈ، بیلجیئم، ارجنٹینا اور بھارت شامل ہیں۔