Live Updates

ْنواز شریف کا آئندہ ملکی سیاست کا باب ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہو چکا ہے ،اعجازاحمد چوہدری

(ن) لیگ نے اپنے دور اقتدار میں ملکی وسائل کو بڑی بے دردی سے لوٹا ، (ن) لیگی سازشی ٹولے کو عام انتخابات میں منہ کی کھا نا پڑے گی کرپٹ ٹولے سے نجات تک پاکستان آگے نہیںبڑھ سکتا ، نواز شریف اور آصف زرداری ملک وقوم کی خوشحالی نہیں بلکہ صرف اپنی اور اپنے بچوں کی ترقی چاہتے ہیں، افطار پارٹی سے خطاب

بدھ 30 مئی 2018 21:59

ْنواز شریف کا آئندہ ملکی سیاست کا باب ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہو چکا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنمااعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ نواز شریف کا آئندہ ملکی سیاست کا باب ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہو چکا ہے ،(ن) لیگ نے اپنے دور اقتدار میں ملکی وسائل کو بڑی بے دردی سے لوٹا ، (ن) لیگی سازشی ٹولے کو عام انتخابات میں منہ کی کھا نا پڑے گی ،کرپٹ ٹولے سے نجات تک پاکستان آگے نہیںبڑھ سکتا ، نواز شریف اور آصف علی زرداری ملک وقوم کی خوشحالی نہیں بلکہ صرف اپنی اور اپنے بچوں کی ترقی چاہتے ہیں۔

وہ گزشتہ روز این ای133پی پی 167سے پارٹی رہنما عبدالرشید کی جانب سے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف اور آصف علی زرداری ایک ہی سکے کے دورخ ہیں ، (ن) لیگ اورپیپلز پارٹی کی وجہ سے ملک تباہ ہو چکا ہے ، ملک میںطرف لوٹ مار کا بازار گر م ہے ، (ن) لیگ اور پی پی کئی دہائیوں سے ذاتی مفادات اور مک مکا کی پارٹنر شپ قائم کئے ہوئے ہیںآج پی ٹی آئی نے عوام کی طاقت سے دونوں جماعتوں کی پارٹنر شپ توڑ دی ہے (ن) لیگ اورپیپلز پارٹیصرف ایک دوسرے کی کرپشن کو بچانے اور سہارا دینے کیلئے کردار ادا کر تی رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں نے اقتدار میں آ کر ہمیشہ جمہوریت کو نقصا ن اور ملکی اداروں کو تباہ کیا ،شریف فیملی کے دور حکومت میں کرپشن میں ہمیشہ اضافہ ہوا ہے ، حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے ملکی بنیادیں کھوکھلی ہو چکی ہیں ،شریف خاندا ن ملک وقوم پر بوجھ بن چکا ہے اقتدار میں آنے کے بعد جتنا ملک وقو م کو انہوں نے لوٹا ہے کسی اور نے نہیں ،نواز شریف اور ان کے حواری اداروںسے تصادم کی سازشیں کررہے ہیں مگر ان کے ناپاک عزائم کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے ۔

بعداز ں اعجازاحمدچوہدری سے ایم پی اے شنیلاروت ، عمران کونسلر، میاں فرزند علی گوہیر، یاسر عرفات ، چوہدری معظم سمیت دیگر نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں عام انتخابات کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات