Live Updates

عائشہ گلالئی کے ساتھ انتخابات میں کیا ہونے والا ہے، معروف صحافی نے بتاتے ہوئے گلالئی کو دلچسپ نام دے ڈالا

عائشہ گلائی سیاست کی میرا ہے ، میرے خیال سے اسکی سیاست ضبط ہو جائے گی، عارف نظامی کا دعویٰ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 30 مئی 2018 21:14

عائشہ گلالئی کے ساتھ انتخابات میں کیا ہونے والا ہے، معروف صحافی نے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-30 مئی 2018ء ) :عائشہ گلالئی کے ساتھ انتخابات میں کیا ہونے والا ہے، معروف صحافی نے بتاتے ہوئے گلالئی کو دلچسپ نام دے ڈالا۔سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے دعویٰ کیا ہے کہ عائشہ گلائی سیاست کی میرا ہے ۔یہ انتخابات میں آئیں انکو آٹے دال کا بھاو پتہ لگ جائے گا، میرے خیال سے اسکی سیاست ضبط ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق انتخابات کی آمد قریب ہے اور جیسے جیسے انتخابات کا وقت قریب آتا جا رہا ہے اس حوالے سے بحث تیز زور پکڑتی جا رہی ہے کہ آئندہ انتخابات میں کیا ہونے والا ہے کونسی پارٹی میدان مارے گی اور کس امیدوار کو شکست کی دھول چاٹنا پڑے گی۔مختلف تجزیہ کار اور تبصرہ نگار اس حوالے سے مختلف پیش گوئیاں بھی کر رہے ہیں۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف سے انحراف کر کے اپنی پارٹی بنانے والی عائشہ گلالئی بھی سیاسی پنڈتوں کی بحث کا موضوع ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے نجی ٹی وی شو میں بات کرتے ہوئے معروف سیاسی تجزیہ نگار اور صحافی عارف نظامی نے عائشہ گلالئی کا سیاسی مستقبل بتاتے ہوئے انکا دلچسپ نام بھی رکھ دیا۔سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے دعویٰ کیا ہے کہ عائشہ گلائی سیاست کی میرا ہے۔عارف نظامی کا کہنا تھا کیا پدی اور کیا پدی کا شوربی ۔سیاسی جماعت بنانا انکا سیاسی حق تھا لیکن عائشہ گلا لئی کو پاکستان کی سیاست کی الف ب بھی نہیں آتی عائشہ گلا لئی ایک مرتبہ الیکشن میں آئے تو سہی انہیں بھی آٹے دال کا بھاو پتہ لگ جائے گا۔

سپیشل سیٹوں پر آنے والی خواتین کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا بلکہ وہ کسی نہ کسی وجہ سے نوازی جاتی ہیں ۔عارف نظامی کا کہنا تھا کہ عائشہ کوریکٹ کا انتخابی نشان ملا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ آئندہ انتخابات میں عائشہ گلا لئی کی ضمانت ضبط ہو جائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات