آرڈی اے کی جاری ترقیاتی سکیموں اور نئے منصوبوں سے متعلق شعبہ انجینئرنگ کا اجلاس

بدھ 30 مئی 2018 22:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) راولپنڈی ترقیاتی اداری(آرڈی ای)کی جاری ترقیاتی سکیموں اور نئے منصوبوں سے متعلق شعبہ انجینئرنگ کا اجلاس ڈائریکٹرجنرل رانا اکبر حیات کی صدارت میںہوااجلاس میں چیف انجینئر اطہر حسین بخاری،اسسٹنٹ ڈائریکٹرانجینئرنگ راحت علی قریشی، محمد فیصل اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، اس موقع پر چیف انجینئرکی طرف سے آر ڈی اے کے جاری منصوبوں کے علاوہ نئے منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جن میں رنگ روڈ پراجیکٹ ،نالہ لئی ایکسپریس وے کی تعمیر ،عمارچوک کی ری ماڈلنگ ،ٹیپوروڈسے بے نظیر ایئرپورٹ روڈ تک کے لنک روڈکی تفصیلات اور موجودہ صورتحال سے متعلق آگاہ کیا،ڈائریکٹرجنرل آرڈی اے نے کام کی تیزی پر زوردیتے ہوئے کہا کہ رنگ روڈ پراجیکٹ ناگزیر ہے کیونکہ یہ سالانہ ترقیاتی پروگرام(اے ڈی پی)میں شامل ہے ،انہوں نے کہا کہ جب کام کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے تو اس میں تاخیر نہیں کی جاسکتی ہے،عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے ہمیں کام کی رفتارکو بھی بڑھانا ہوگا،اجلاس میں چیف انجینئر نے مری روڈپر آرڈی اے کے پلاٹ پر کمرشل ٹاور کی تعمیر سے متعلق بھی بریف کیا جس پر ڈی جی نے اسے سراہتے ہوئے کہاکہ افسران و ملازمین محنت اور جانفشانی سے کام کریں تاکہ عوام کو درپیش مسائل کے ازالہ کیلئے ٹھوس اقدامات یقینی بنائے جاسکیں ۔

متعلقہ عنوان :