انتخابات کھیل نہیں اس میں قوم کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ہے، تحریک ا نصاف کی پوری سیاست ہی غیر سنجیدہ ہے،مولا بخش چانڈیو

بدھ مئی 22:03

انتخابات کھیل نہیں اس میں قوم کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ہے، تحریک ا نصاف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ انتخابات کھیل نہیں اس میں قوم کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ہے۔ تحریک انصاف کی پوری سیاست ہی غیر سنجیدہ ہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ تحریک انصاف کی پوری سیاست ہی غیر سنجیدہ ہے۔ تحریک انصاف غیر سنجیدہ فیصلے کرتی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے ہاتھ میں وزیراعظم بننے کی لکیر نہیں ہے۔ ان کے اپنے فیصلے غیر سنجیدہ ہیں وہ ملک کے فیصلے کیسے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کوئی کھیل نہیں ہے۔ انتخابات میں قوم کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جہاں بھی ہوں قوم پر ستی سے دستبردار نہیں ہوتے۔ پاکستان کا وزیراعظم کوئی بھی ہو اسے محب وطن ہونا چاہیئے۔ سیاستدانوں کو قومی سلامتی کے فیصلوں کو سیاست سے اوپر رکھ کر آگے لے جانا چاہیئے ہم بد قسمتی سے قومی سلامتی پر بھی متفق نہیں ہوتے اس میں بھی کیڑے نکالتے ہیں۔۔