کوئٹہ، اس سال بھی محفل شبینہ کا انعقاد عقیدت و احترام کے ساتھ کیا جائے گا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل

بدھ 30 مئی 2018 22:06

کوئٹہ۔30مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نصیب اللہ کاکڑ کی زیرصدارت محفل شبینہ کے انعقاد کے حوالے سے صفائی ،سیکورٹی اوردیگرانتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر صدرببرک خان ،ایس پی ٹریفک، اسپیشل برانچ،سول ڈیفنس ،خطیب مساجد اورعلماء کرام موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ہرسال کی طرح امسال بھی محفل شبینہ کا انعقاد مذہبی جوش وجذبہ اور عقیدت و احترام کے ساتھ کیا جائے گا۔

اس سلسلے میںڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر محفل شبینہ کاانعقاد کینٹ سے باہر مسجد میں کیاجائے گا تاکہ اس پرلطف اور روح پروہ محفل میں عوام کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی ہوسکے۔اس سلسلے میں علماء کرام پر مشتمل کمیٹی شہر میں مسجد کی نشاندہی، اجازت اوراس میں انتظامات کا جائزہ لے گی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد حفاظ کرام کا چنائو کا عمل میں کمیٹی کی نگرانی میں ہوگا۔

جبکہ محفل شبینہ کے موقع پر خوبصورتی لائٹس، سجاوٹ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے عوام کی سہولت کے لئے سیکورٹی کی خاص انتظامات کئے جائیں گے جس میں واک تھر و گیٹس اور عملے کی تعیناتی شامل ہے۔اس کے علاوہ لوڈشیڈنگ کے اوقات کار میں تبدیلی کے علاوہ متبادل جنریٹر کا بھی انتظام کیاجائے گا۔مسجد اور ملحقہ علاقوں کی صفائی اور پارکنگ کے لئے خصو صی اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :