بلوچستان پبلک سروس کمیشن ،مختلف امیدواروں کی کامیابی کا اعلان

بدھ مئی 22:06

کوئٹہ۔30مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) بلوچستان پبلک سروس کمیشن نے کمیشن ہذا کے تحت 5 اور 9اپریل 2018 کو منعقد ہونے والے تحریری امتحان میں بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ کے چیف اکاؤنٹس آفیسر ( بی ۔ 18) کی آسامی کے لئے کامل خان ولد سیف اللہ خان ، منصور سلیمان ولد سلیمان ، محمدجواد طارق ولد محمد طارق ، سید محمد ادریس ولد سید عبدالقاہر جبکہ اکاؤنٹس آفیسر( بی ۔

(جاری ہے)

17) کی آسامی کے لئے سمیع اللہ ولد بیگ محمد ، افراسیاب علی خان ولد حضرت علی ، عیواز علی ولد خدا داد اور خرم نذیر ولد نذیر احمد کامیاب قرار پائے ہیں ۔ مذکورہ کامیاب امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمیشن کے ریکروٹمنٹ برانچ میں اپنے تصدیق شدہ دستاویزات ایک ہفتہ کے اندر اندر جمع کروائیں ۔ کامیاب امیدواروں کے انٹر ویوز کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔