ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نصیرآباد کی ڈیرہ مرادجمالی بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی لاڑکانہ ہسپتال میں عیادت اور گفتگو

بدھ 30 مئی 2018 22:06

کوئٹہ۔30مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ڈاکٹر یاسرخان بازئی اور ایس ایس پی نصیرآباد میرحسین احمد لہڑی ڈیرہ مرادجمالی بم دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں سمیت دیگر افراد کی لاڑکانہ ہسپتال میں عیادت کی اورانہیں مالی امداد بھی فراہم کی اس موقع پر ڈاکٹر حضوربخش مینگل سب انسپکٹر علی حسن لاشاری سمیت دیگر ڈاکٹرز کی ٹیم بھی موجودتھی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ڈاکٹر یاسرخان بازئی اور ایس ایس پی نصیرآباد میرحسین احمد لہڑی نے زخمیوں سے ان کی صحت یابی اور دی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات سے متعلق آگاہی حاصل کی اور زخمیوں کو ہر ممکن بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کے لیے وسائل کو بروئے کار لانے کے احکامات جاری کیے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے مریضوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان حکومت آپ کو علاج معالجہ بہتراندازمیں فراہم کرنے کیلئے لاڑکانہ انتظامیہ سے رابطہ میں ہے مکمل طبی امدادکی فراہمی اوردیکھ بھال کرانا ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کے علاج میں کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے انہوںنے کہاکہ علاقے میں امن کے قیام کے لئے پولیس اورقانون نافذ کرنے والے ادارے ہمہ وقت مستعدہیں جو کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔