کوئٹہ،پو لیو وائر س کے مکمل خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ڈ پٹی کمشنر قائم لاشاری

بدھ مئی 22:06

کوئٹہ۔30مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری نے کہا کہ پولیو وائر س کے مکمل خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ۔۔پولیو سے متعلق آگاہی کیلئے ڈسٹرکٹ کے مختلف علاقوں میں جلد خصوصی مہم چلائی جائیگی والدین، اساتذہ،علماء کرام میڈیا اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد مہم میں حصہ لیکر انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ اپنے پھول جیسے کم بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کوپولیو سے بچاوکے قطرے ضرور پلوائیں پولیو مہم کے دوران مقررہ ہدف ہر صورت پورا کیا جائیگا فرائض میں غفلت کرنیوالوں کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کی مختلف شاہراہوں پرقائم پولیو ٹرانزیٹ پوائنٹس پر تعینات پولیو ورکرز ہر آنے جانیوالے مسافروں کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

(جاری ہے)

پولیو ٹیمیں اپنے متعلقہ یونین کونسلوں میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہم کو کامیاب بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت کئے جائینگے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب نہ صرف ڈسٹرکٹ بلکہ بلوچستان سے پولیو جیسے ناسور کا خاتمہ کردیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :