محکمہ تعلیم مستونگ میں غیر حاضر اور گھوسٹ استاتذہ کی گنجائش نہیں،ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد سلیم

بدھ 30 مئی 2018 22:06

کوئٹہ۔30مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مستونگ محمد سلیم سرپرہ نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم مستونگ میں غیر حاضر اور گھوسٹ استاتذہ کی گنجائش نہیں اور ہم نے تہیہ کررکھا ہے کہ مستقبل کے معماروں کی زندگی سے کھیکنے والے گھر بیٹھے اور غیر قانونی طریقے سے بھرتی ہونے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے انجام کو پہنچائیں گے .انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے اجلاس میں 28غیر حاضر اساتذہ کے تبادلے اور 12 غیر حاضر اساتذہ کو معطل اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے چند اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی سفارش پر ایک یونین کی جانب سے بیانات اور الزام تراشیاں شروع ہوئی جو ہمیں ہماری منزل سے نہیں روک سکتے .انہوں نے کہاکہ ہمارا کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہم نے اپنے ضلع میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنا ہے جس کے لیے اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانا مقصود ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے دستاویزات کی جانچ پڑتال شروع کرنے پرچند تنظیمی لوگ اخباری بیانات کا سہارا لیکر واویلا شروع کیا ہے جو کھبی کامیاب نہیں ہونگے۔

متعلقہ عنوان :