حکومت پنجاب کی ہدایت پر معذور افراد کو پچاس فیصد رعایت پر سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے سہولت کارڈ کا اجراء

بدھ 30 مئی 2018 22:08

رحیم یارخان۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر معذور افراد کو پچاس فیصد رعایت پر سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے سہولت کارڈ کا اجراء کر دیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) رحیم یارخان مہر خالد احمد نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپور ٹ اتھار ٹی ریاست علی کے ہمراہ رعائتی سفری کارڈ اجراء کے پہلے مرحلہ میں نابینا افراد میں کارڈ تقسیم کیے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)مہر خالد احمد نے کہا کہ قدرتی طور پر مختلف معذوری کا شکار خصوصی بچے ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور حکومت انہیں معاشرے کے دیگر افراد کے شانہ بشانہ چلانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سفری کارڈ کے اجراء سے خصوصی افراد کو دور ان سفر سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

(جاری ہے)

سیکرٹر ی ریجنل ٹرانسپور ٹ اتھارٹی ریاست علی نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کی ہدایت پر خصوصی افراد کو 50فیصد رعایت پر تمام پبلک ٹرانسپورٹ پر سفری سہولیات دستیاب ہوں گی اور تمام ٹرانسپورٹ کمپنیاںریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ کارڈ ہولڈر خصوصی افراد کو 50فیصد رعایت پر ٹکٹ کا اجر اء یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں بصار ت سے محرو م افراد میں یہ کارڈ تقسیم کئے جا رہے ہیں جبکہ ان کارڈ کا اجر اء تمام خصوصی افراد کو کیا جائے گا۔اس موقع پر خصوصی افراد نے کہا کہ حکومت خصوصی افراد کو سہولیات اور روزگارکی فراہمی یقینی بنانے کیلئے جو اقدامات کر رہی ہے وہ لائق تحسین ہے۔

متعلقہ عنوان :