ہمسایہ کی ڈالہ ویگن نے عقب میں کھڑا 4سالہ بچہ کچل ڈالا

بدھ 30 مئی 2018 22:08

رحیم یارخان ۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) ہمسایہ کی ڈالہ ویگن نے عقب میں کھڑا 4سالہ بچہ کچل ڈالا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بے قابو کار اور ڈالہ ویگن نے موٹرسائیکل سوار کچل ڈالے ، سڑک کراس کرنے والے معمر شخص کو کار نے ٹکرماردی 4سالہ بچے سمیت 4افراد جاں بحق ڈالہ ، کارڈرائیور موقع سے فرار ، ذرائع کے مطابق پہلا حادثہ اقبال نگر کے رہائشی4سالہ عبدالہادی کے ساتھ پیش آیا جو اپنے ہمسایہ کی ڈالہ ویگن کے پیچھے کھڑا تھا کہ اسی دوران ہمسایہ نے ڈالہ ویگن اچانک بیک کرنا شروع کردی جس کے نتیجہ میں4سالہ عبدالہادی ڈالہ ویگن تلے کچل کر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طو ر پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں4سالہ عبدالہادی جانبر نہ ہوپایا اوردم توڑگیا اس موقع پر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں دونوں ہمسایہ کی خواتین میں جھگڑا بھی ہوتارہا جبکہ دوسرا حادثہ سہجہ کے رہائشی15سالہ موٹرسائیکل سوار حامد کے ساتھ پیش آیا جسے سبزی سے لوڈ ڈالہ ویگن نے ٹکر ماردی جس سے 15سالہ حامد شدیدز خمی ہوگیا جسے فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 15سالہ حامد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑگیا جبکہ تیسرا حادثہ کالو دا کھوہ کے رہائشی 40سالہ بالم جی کے ساتھ پیش آیاجو اپنے بھائی اور اس کی اہلیہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر شہر سے واپس اپنے گھر جارہا تھا کہ خان پورروڈ پر گلشن راوی کے نزدیک بے قابو کار نے ٹکر ماردی جس سی40سالہ بالم سر پر گہری چوٹ آنے کے باعث شدید زخمی ہوگیا جسے بھی نازک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں40سالہ بالم سر پرلگنے والی گہری چوٹ کے باعث جانبر نہ ہوپایا اور دم توڑگیا جبکہ چوتھا حادثہ تھلی چوک کے رہائشی معمر 85سالہ خلیل احمد کے ساتھ پیش آیا جسے سڑک کراس کرنے کے دوران نامعلوم کار نے کچل ڈالا جسے بھی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 85سالہ معمر خلیل احمد بھی جانبر نہ ہوپایا اوردم توڑ گیا حادثات کے ذمہ دار ڈالہ ویگن اور کارڈرائیور موقع سے فرارہوگئے۔