مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شہباز پور پل کا دورہ‘ تعمیراتی کام کا معائنہ

بدھ 30 مئی 2018 22:08

لالہ موسیٰ۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) مشیر وزیر اعلی پنجاب نوابزادہ طاہرا لملک ،ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوانے ایم پی ایز نوابزادہ حیدر مہدی، میجر (ر) معین نواز کے ہمراہ شہباز پور پل کا دورہ کیا، منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا، ایکسئین روڈز رائے محمد نواز، ایس ڈی او ملک شوکت، این ایل سی کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے افسران کنٹریکٹر کمپنی کے نمائندہ نے منصوبے پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پونی5ارب روپے لاگت سے شہباز پور پل کا منصوبہ حکومت پنجاب کا گوجرانوالہ ڈویژن کا دوسرا میگا پراجیکٹ ہے ، پل کی تعمیر کے ساتھ جلالپور جٹاں روڈ سے گجرات سائیڈ پر 11کلو میٹر، سیالکوٹ کی جانب9کلو میٹر کارپٹ روڈ کی تعمیر بھی تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے ہدایت کی کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کیساتھ کوالٹی میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے، روڈز ڈیپارٹمنٹ اور کنسلٹنٹ اس حوالے سے کلیدی کردار ادا کریں۔ مشیر وزیر اعلی پنجاب نوابزادہ طاہر الملک نے کہا کہ شہباز پور پل کا منصوبہ حکومت پنجاب کیطرف سے اہل گجرات خصوصاً جلالپور جٹاں کے مکینوںکیلئے ایک تحفہ ہے۔ انہوںنے کہا کہ شہباز پور پل کا منصوبہ علاقہ کی ترقی کیلئے کلیدی اہمیت کا حامل ہے نیز اسکی تکمیل سے گجرات سے سیالکوٹ کا فاصلہ بھی نصف رہ جائے گا، علاقہ میں صنعتی ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :