جناح پبلک سکول کے طلبہ کے پک اینڈ ڈراپ کیلئے تین بسیں خرید لی گئیں

بدھ مئی 22:08

لالہ موسیٰ۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) جناح پبلک سکول میں طلبہ و طالبات کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے تین نئی بسیں خرید لی گئی ہے، ان بسوں کی خریداری سے بسوں کے کرایہ کی مد میں اخراجات میں کمی ہوگی، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر /چیئرمین بورڈ آف گورنرز محمد علی رندھاوا نے بات چیت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ نئی بسیں ہینو کمپنی سے لی گئی ہیں جس کیلئے کیس بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں پیش کیا گیا اور تفصیلی غور و حوض کے بعد خریداری کی منظوری دی گئی تھی۔

ڈپٹی کمشنر نے نئی بسوں کی فراہمی پر بورڈ آف گورنرز کے ممبران، پرنسپل، طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی کہ نئی بسوں کی فراہمی سے طلبہ و طالبات کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں گی۔