سی ڈی اے،گریڈ18کے آڈٹ اکائونٹس اینڈ فنانس کیڈر کی4 آفیسرز کی ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر ترقی

بدھ 30 مئی 2018 22:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2018ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )انتظامیہ کی جانب سے گریڈ18کے آڈٹ اکائونٹس اینڈ فنانس کیڈر کی4 آفیسرز کوڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سی ڈی اے کے شعبہ ایچ آر ڈی تھری کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والوں میں گریڈ 18کے ارشد حمید ہاشمی،مدثر یعقوب بٹ ،عامر شہزاد اور محمد ممتاز بھٹی شامل ہے۔ مذکورہ ترقیاں ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی تجاویزکی روشنی میں کی گئی ہیں جبکہ مذکورہ ترقیوں کی باضابطہ منظوری چیئر مین سی ڈی اے نے دی ہے۔ واضح رہے کہ شعبہ ایچ آر ڈی تھری نے تمام تر ترقیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :