آنے والا الیکشن بلوچستان کے عوام کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، میر جام کمال خان

عوام بڑی تبدیلی اور صوبے کی تقد یر سنوار نے کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی کو بھر پور کا میاب دلائیں گے ،تقریب سے خطاب

بدھ 30 مئی 2018 22:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر میر جام کمال خان نے کہا ہے کہ آنے والا الیکشن بلوچستان کے عوام کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور عوام بڑی تبدیلی اور صوبے کی تقد یر سنوار نے کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی کو بھر پور کا میاب دلائیں گے بی اے پی الیکشن کمیشن میں رجسٹر ڈ ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع شیرانی سے قبائلی معتبر سردارعبدالرحیم حریفال اور ان کے ساتھیوں کی پارٹی میں شمولیت کے مو قع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،میر جام کمال نے سردار عبدالرحیم حریفال کو ساتھیوں سمیت بی اے پی میں شامل ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی گوادر سے لیکر ثوب تک عوام کی امنگوں کی تر جمان اور دلوں کی دھڑ کن بن چکی ہے یہ صر ف اور صر ف عوامی جماعت ہے اور 70سال کا پسماند ہ بلوچستان بی اے پی کی بدولت ہی تر قی ،امن اور خوشھالی کا منزل طے کر یگا ہم یہاں پر معاشی استحکام لائیں گے اور سی پیک کے منصوبے سے بلوچستان میں خوشحالیاور روز گار کے مواقع پید ا کریں گے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ بانی رہنماء سعید احمد ہاشمی میر اسماعیل لہڑی میر فائق جمالی ، ایم این اے نوابزادہ خالد مگسی ملک خدابخش لانگو، چودری شبیر احمدنے کہا بلوچستان عوامی پارٹی صوبے میں ایک انقلاب کا نام ہے اور عوام کی روز اندجوق شمولیت اس بات ثبوت ہے کہ بی اے پی الیکشن میں پورے صوبے سے کلین سویپ کریگی ہم بلوچستان میں عوام کی غضب شدہ حقوق دلائیں گے اور خوشحالی بلوچستا ن کی بنیادی ڈایس گے بلوچستان کی عوام قوم پر ستی اور مذہب کے نام پر 70سال سے پشماند ہ رکھا گیا اور اب یہ دروازے کھلیں گے اس موقع پر سردار عبدالرحیم حریفال نے کہا کہ بی اے پی کو بلوچستان کی جماعت جان کر اس میں شمولیت اختیار کرلی اور یہی جماعت ہی عوام کے مشکلا ت کا مداوا کر سکتی ہے بلوچستان میں پہلی بار عوام کو ان کی امنگوں کے مطابق جماعت مل چکی ہے انہوں نے کہا کہ آنے والا الیکشن بلوچستان کے عوام نے بی اے پی کے نام کردیا ہے ۔