شہریوں کے حصے کا پانی چوری کرنے والوںکے خلاف کارروائیاں جاری

واٹربورڈ عملے نے منگھوپیر روڈ پر اجتماع گاہ کے قریب 24 انچ قطر کی پائپ لائن سے لئے گئے متعدد کنکشن منقطع کردیئے

بدھ مئی 22:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی ہدایت پر شہریوں کے حصے کا پانی چوری کرنے والوںکے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، واٹربورڈ کے عملے نے منگھوپیر روڈ پر اجتماع گاہ کے قریب واٹربورڈ کی 24 انچ قطر کی پائپ لائن سے لئے گئے متعدد کنکشن منقطع کردیئے ،،پانی کی چوری رکنے سے قریبی علاقوں کو فراہمی آب میں بہتری آئے گی ، کامیاب کارروائی پر ایم ڈی واٹربورڈ کی افسران اور اہلکاروں کو شاباش ،چوری شدہ پانی کی غیرقانونی فروخت اور سرکاری لائنوں کو نقصان پہنچاکر غیرقانونی کنکشن لینے والوں کیخلاف سخت ترین کارروائی کی ہدایت کردی ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ کی ہدایات پر پانی چوری کرنے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں ، شہر کے مختلف حصوں میں پانی کی لائنوں کی حفاظت اور کڑی نگرانی کی جارہی ہے جبکہ غیرقانونی کنکشن لینے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جارہے ہیں ،گزشتہ روز واٹربورڈ کے خصوصی ڈسکنکشن اسکواڈ نے منگھوپیر روڈ اجتماع گاہ کے قریب کامیاب کارروائی کی اور واٹربورڈ کی 24 انچ قطر کی پائپ لائن سے لئے گئے ایک ، دیڑھ اور 6 انچ قطر کے 6 کنکشن منقطع کردیئے ، کنکشن لینے کیلئے لائن میں کئے گئے شگافوں کو پر کردیا گیا ہے ،ایم ڈی واٹربورڈ نے کامیاب کارروائی پر واٹربورڈ کے افسران اور اہلکاروں کو شاباش دی ہے انہوں نے ہدایت کی کہ پانی چوروں کیخلاف کارروائی کا دائرہ شہر کے دیگرعلاقوں تک پھیلا دیا جائے اور شہریوں کا پانی چوری کرنے اور اسے غیر قانونی طور پر فروخت کرنے والوں کیخلاف مقدمات کا اندراج کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :