موجودہ حکومت کا دور حکمرانی ختم عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

پینے کا صاف پانی قومی وصوبائی حکومتیں عوام مہیا نہیں کرسکیں ترقی وخوشحالی امیروں کیلئے نہیں غریبوںکیلئے لانا چاہیے ،ثروت اعجاز قادری

بدھ مئی 22:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا دور حکمرانی ختم عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل سکا ،،مسلم لیگ ن کارکردگی مایوس کن رہی حکمران جماعت عوام میں اپنی قدر کھو چکی ہے ،حکمرانوں نے پانچ سالہ دور حکومت میں طفل نواز دعوئوں سے کام چلایا ہے ،پانچ سال پہلے خوردنو ش کی جو قیمتیں تھیں وہ کئی گنا زیادہ ہوچکی ہیں ،غربت میں اضافہ اور بھوک وافلاس سے پریشان حال خودکشیاں کررہے ہیں ،پینے کا صاف پانی قومی وصوبائی حکومتیں عوام مہیا نہیں کرسکیں ،ترقی وخوشحالی امیروں کیلئے نہیں ملک کی اکثریت کیلئے لانا چاہیے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی حکومت کی ناقص کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ الیکشن کے دوران عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے منشور اور اور بلند بانگ دعوئے کئے جاتے ہیں مگر اقتدار ملتے ہی بڑے منشور پیش کرنیوالوں کے تیور بدل جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں خوردونوش اور پھل فروٹ کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ روکنے میں حکمران ناکام رہے ہیں ،ذخیرہ اندوزی قانون اور شرعی طور سے کرنا ناجائز ہے مگر کسی ایک ذخیرہ اندوز کو لگام نہیں دی گئی ،انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا آئینی اخلاقی اور جمہوری طور سے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے ،انہوں کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کے نہیں کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف ہیں،،پاکستان کوایک اسلامی اور خوشحال پاکستان بنا کر دم لیں گے۔

(جاری ہے)

غربت ،بیروزگاری اور جہالت کے خاتمے کیلئے حکومت کی کارکردگی صفر ہے ،ملک میں سب کچھ اچھا ہونا چاہیے مگر اچھا ہے نہیں ،صحت ،،تعلیم کا نظام تباہ حال ہے ،فیکٹری ملازمین اور مزدوروں کی تنخواہیں قومی بجٹ کے مطابق نہیں مل رہی ،حکومت کے پاس ایسا کوئی نظام نہیں جس سے ملازمین کو اس کا پورا حق دلایا جاسکے ،ایئر کنڈیشنڈ روم میں بیٹھنے والوں کو آٹا ،سبزیوں اور دالوں کی قیمتیں تک نہیں معلوم وہ عوام کے مسائل کس طرح حل کرینگے ،زکواة کا نظام غریبوں کی مد د کرنا ہے مگر زکواة کے فنڈ بھی کرپشن کی نظر ہورہے ہیں غریبوں کی کوئی دادرسی نہیں کی جارہی ہے ،حکومت سب اچھا ہے کا راگ الاپنے میں مصروف ہے ،حکمرانوں کی غیر صحت مندپالیسیاںمایوسیوں کو جنم دے رہی ہیں۔