Live Updates

گراں فروشی کے خلاف مہم، 364 کاندار وںکے خلاف کارروائی ، 28 کو جیل بھیج دیا گیا

سرکاری نرخوں پر اشیا کی دستیابی یقینی بنائیں، کمشنر کراچی اعجاز احمد خان

بدھ 30 مئی 2018 22:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان کی ہدایت پر بدھ کوکارروائی کر تے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ افسران نے 364گراں فروش دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جس میں 28 گراں فروشوں کو جیل بھیجا گیا مہم میں کارروائی کے دوران آٹا، فروٹس، سبزی ، دالیں، مصا لحہ جات، دودھ، انڈے ،گوشت ، کھجلہ کھجور ، بیسن سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیا میں گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی کارروائی میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 27 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عاید کیا گیا. گراں فروشی پر 9 فروٹ والے، 6پولٹری والے ایک دودھ والا دو گوشت والے ایک کریانہ والا تین سبزی والے چھ بیکری والے اور دیگر کو جیل بھیجا گیا ہے۔

کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبار ک میں سرکاری نرخوں پر کھانے پینے کی اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے گئے ہیں ا س سلسلہ میںتمام اضلاع میں ضلعی انتطامیہ کے افسران گراں فروشی کے خلاف سخت کارروائی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نی ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ گراں فروشی کے خلاف مہم جاری رکھیں اور روزہ داروں کو سرکاری نرخوں پر اشیا کی فروخت کو یقینی بنائیںاس بات کو بھی یقینی بنائیںکہ دکاندار اور ٹھیلے والے سرکاری نرخ نمایا ں طور پر آویزاں کریںکمشنر کراچی کی ہدایت پر کمشنر نے کہا ہے روزہ داروں کو ماہ رمضان المبارک میں قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنے اور سرکاری قیمت پر اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے گراں فروشوں کے خلاف مہم جاری رہے گی انھوں نے کہا کہ انتظامیہ کی ہر ممکنہ کوشش ہے کہ روزہ داروں کو ماہ رمضان المبار ک میں اشیا خوردونو ش مناسب قیمت پر دستیاب ہوں ۔

کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ دکانداروں کو پابند کریں کہ وہ سرکاری نر خ کی فہرستیں نمایاں طور پر آویزاں کریں ۔ فہرستیں آویزاں نہ کر نے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے ۔ انھوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ فہرستیں دیکھ کر قیمت اد کریں اور اگر کسی دکاندار کے خلاف شکایت ہو تو کمشنر کراچی کے دفتر میںفون نمبر 1299 پر شکایت درج کرائیں ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات