ہیم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ کیلئے ٹڈاپ کمپنیوں کو سبسڈی فراہم کریگی

نمائش یورپی مارکیٹ سمجھنے ،برآمدات بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی،ٹڈاپ

بدھ مئی 22:15

ہیم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ کیلئے ٹڈاپ کمپنیوں کو سبسڈی فراہم کریگی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں آئندہ برس جنوری میں منعقد ہونے والی ٹیکسٹائل کی سب سے بڑی عالمی نمائش ہیم ٹیکسٹائل میں شرکت کی خواہشمند پاکستانی کمپنیوں کو ٹڈاپ کی جانب سے سبسڈی فراہم کی جائیگی،ٹڈاپ کے مطابق 8تا11جنوری 2018تک منعقد ہونے والی نمائش میں پاکستان سمیت چین،، جرمنی،، بھارت،، بنگلہ دیش،، فرانس،، امریکا، برطانیہ،، تھائی لینڈ اور ٹیکسٹائل مصنوعات بنانے والے دیگر بڑے ممالک کی متعدد کمپنیاں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

یہ نمائش پاکستانی کمپنیوں کو یورپی مارکیٹ سمجھنے اور برآمدات بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگی،ٹڈاپ کی سبسڈی کے تحت اسٹینڈرڈز سٹالز 5لاکھ 78ہزار روپے کے عوض فراہم کئے جائینگے۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون 2018 ہے ۔