ن لیگ کو خیر آباد کہیں گے یا نہیں، وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے اپنا حتمی فیصلہ سنا دیا

وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کا آئندہ الیکشن شیر کے نشان پر لڑنے کااعلان، مسلم لیگ (ن )کے پلیٹ فارم سے ہی الیکشن مہم چلائوں گا ،ْ میڈیا سے گفتگو

بدھ 30 مئی 2018 22:15

ن لیگ کو خیر آباد کہیں گے یا نہیں، وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے اپنا حتمی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے آئندہ الیکشن شیر کے نشان پر لڑنے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن )کے پلیٹ فارم سے ہی الیکشن مہم چلائوں گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ریاض پیرزادہ نے کہاکہ بطور وزیر کسی کیساتھ زیادتی نہیں کی ،ْہم بالکل فری اینڈ فیئرکام کرتے ہیں ،ْہمیں کام کرنے سے کسی کو نہیں روکا ،ْسوشل میڈیا بے لگام ہوتا جارہا ہے ،ْاب الیکشن میں دوبارہ لوگوں کے پاس جائینگے ۔

انہوںنے کہاکہ کوئی جوتا مار رہا ہوتا ہے کوئی سیاہی پھینک رہا ہوتا ہی،ْ جب میں سیاست میں آیا تو مجھے نفرت کا نشانہ بنایا گیا ،ْجب سیاست میں آیا تو پیپلز پارٹی کا جیالا تھاانہوںنے کہاکہ آرمی چیف نے کھیلوں کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کرنے کی یقین دھانی کروائی ہے ۔انہوںنے کہاکہ میرے کہنے پر پنجاب میں پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی فروخت شروع کروائی گئی ۔کھیلوں کے میدان آباد کرنے میں افواج پاکستان نے بڑی قربانیاں دی