انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان رینجرز پراسیکیوشن ٹیم کے ثبوت اور دلائل پر ایم کیو ایم لندن کے مجرم کو 14 سال قید سزا سنادی

بدھ 30 مئی 2018 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان رینجرز پراسیکیوشن ٹیم کے ثبوت اور دلائل پر ایم کیو ایم لندن کے مجرم کو 14 سال قید سزا سنادی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو پاکستان رینجرز سندھ کی پراسیکیوشن ٹیم کی طرف سے انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 1 میں پیش کئے گئے ثبوت اور دلائل کی روشنی میں عدالت نے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے مجرم محمد سلیم عرف ٹینشن کو بارودی مواد رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

واضح رہے کہ مجرم محمد سلیم عرف ٹینشن کو پاکستان رینجرز سندھ نے 2014ء میں پی آئی بی کالونی سے گرفتار کیا تھا اور اس کے قبضے سے 2 ہینڈ گرینیڈ، ایک کلاشنکوف، ایک پستول اور گولیاں برآمد کرلی ہیں۔