گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے آم کے باغ میں کام کرنے والا ملازم واٹر کورس میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا

بدھ 30 مئی 2018 22:20

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2018ء) ٹنڈوالہ یار کے قریب کیسانہ موری کہ مقام پر آموں کے باغ میں کام کرنے والا 50سالہ سجاد علی گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے مذکورہ آموں کے باغ میں لگے واٹر کورس میں نہانے کے لئے گیا جہاں وہ اپنا تواز ن برقرار نہ رکھتے ہوئے واٹر کورس میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

سجاد علی کو کافی دیر تک آموں کے باغ میں نہ پانے پر اس کے دیگر ساتھیوں نے اس کی تلاش شروع کردی جس کے بعد اسے واٹر کورس میں مردہ حالت میں پایا اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ واٹر کورس میں نہاتے ہوئے جاں بحق ہونے والا 50سالہ سجاد علی صوبے پنجاب کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :