میرپورماتھیلو، فیملی پارک میں لوڈ شیڈنگ کے دوران اوباش نوجوانوں کی خواتین سے چھیڑ چھاڑ

اوباش نوجوانوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اسسٹنٹ کمشنر عثمان عبداللہ

بدھ مئی 22:20

میرپور ماتھیلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) فیملی پارک میں لوڈ شیڈنگ کے دوران اوباش نوجوانوں کی خواتین سے چھیڑ چھاڑ ۔ عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان عبداللہ نے پارک کو جنریٹر فراہم کر دیا ۔ رات کے اوقات میںلوڈ شیڈنگ کے دوران خواتین سے بد تمیزی کی شکایات موصول ہورہی تھیں۔ ملنے والی شکایات کے بعد فیملی پارک کو جرنیٹر فراہم کر دیا گیا ہے ۔

اوباش نوجوانوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اسسٹنٹ کمشنر عثمان عبداللہ کی شہریوں کو یقین دہانی ۔شہریوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنرسے اظہار تشکر ۔تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو میں قائم فیملی پارک میں رات کے اوقات میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کے دوران اوباش نوجوانوں کی جانب سے خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے واقعات سے متعلق ملنے والی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر میرپور ماتھیلو عثمان عبداللہ نے نوٹس لیتے ہوئے فیملی پارک کو لاکھوں روپے مالیت کا جنریٹر فراہم کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر عثمان عبداللہ نے کہا کہ رات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کے دوران پارک میں آنے والی خواتین سے اوباش نوجوانوں کی جانب سے بد تمیزی کی شکایات موصول ہو رہیں تھیں اور شہریوں کی جانب سے پارک کو جنریٹر فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا جس کے تناظر میں فیملی پارک کو جنریٹر فراہم کیا گیا ہے جبکہ پارک کی خوبصورتی کو قائم رکھنے کے لیے گراس کٹنگ کی مشنیں بھی فراہم کی گئیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پارک کے ارد گرد منڈلانے والے اوباش نوجوانوں کے متعلق شہری انتظامیہ کو مطلع کریں جس پر اوباش نوجوانوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جس پر شہریوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر عثمان عبداللہ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے ان کاشکریہ ادا کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :