لیڈز ٹیسٹ میں قومی ٹیم کیلئے بابر اعظم کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 30 مئی 2018 22:06

لیڈز ٹیسٹ میں قومی ٹیم کیلئے بابر اعظم کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ کر ..
لیڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2018ء) لیڈز ٹیسٹ میں قومی ٹیم کیلئے بابر اعظم کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ یکم جون سے لیڈز میں شروع ہوگا۔ لیڈز میں انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں انجرڈ مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم کی جگہ نوجوان بلے باز عثمان صلاح الدین کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے 27 سالہ عثمان صلاح الدین کو آج انڈور پریکٹس بھی کروائی۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ فخر زمان، سعد علی اور عثمان صلاح الدین میں سے کسی ایک کو موقع دیا جانا تھا، تاہم عثمان صلاح الدین کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ عثمان صلاح الدین نے 99 فرسٹ کلاس میچوں میں 20 سنچریوں کی مدد سے 6329 رنز بنا رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

عثمان صلاح الدین اس سے قبل بھی کئی مرتبہ قومی ٹیم کیساتھ سفر کر چکے ہیں تاہم انہیں کبھی بھی ڈیبیو کرنے کا موقع نہیں مل پایا۔ اب بالاخر طویل انتظار کے بعد نہیں ٹیسٹ کرکت میں ڈیبیو کا موقع مل ہی گیا ہے۔ یہ بات بھی واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 68 رنز بنانے والے بابر اعظم بین اسٹوکس کی گیند لگنے سے انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ انجری کے باعث بابر اعظم تقریباً دو ماہ تک کرکٹ سے دور رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :