یوبی ایل نے اپنی کرکٹ ٹیم کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

یو بی ایل کرکٹ ٹیم ختم ہونے سے کھلاڑیوں میں مایوسی پیدا ہوگی اور وہ غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہوجائیں گے، قومی ٹیم کے کپتان کا ردعمل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 30 مئی 2018 22:14

یوبی ایل نے اپنی کرکٹ ٹیم کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-30مئی 2018ء) :یوبی ایل نے اپنی کرکٹ ٹیم کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یو بی ایل کرکٹ ٹیم ختم ہونے سے کھلاڑیوں میں مایوسی پیدا ہوگی اور وہ غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہوجائیں گے۔تفصیلات کے مطابق کسی بھی ملک کی کرکٹ میں علاقائی اور شعبہ جاتی کرکٹ کا ایک اہم کردار ہوتا ہے۔

اس سے نا صرف نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے بلکہ کھلاڑیوں کو معاشی سہارا بھی ملتا ہے۔اس حوالے سے پاکستانی شعبہ جاتی کرکٹ کے حوالے سے بری خبر یہ ہے کہ یوبی ایل نے اپنی کرکٹ ٹیم کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس بارے میں انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو بھی آگاہ کردیا ہے۔اس خبر پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کےگورننگ بورڈ کے رکن  منصور مسعود خان  کا کہنا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے، انتظامیہ کئی آپشنز پر غور کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر  قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں، ہم اپنی اکیڈمی کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ردعمل دیتے ہوئے کہا  کہ یو بی ایل کرکٹ ٹیم  ختم ہونے سے کھلاڑیوں میں مایوسی پیدا ہوگی اور وہ غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہوجائیں گے۔یاد رہے کہ یو بی ایل کی  کرکٹ ٹیم میں یونس خان، عمر اکمل، شان مسعود، رومان رئیس، سعد علی، محمد اصغر، احسان عادل، محمد نواز، میر حمزہ، سہیل خان، صہیب مقصود شامل ہیں۔یو بی ایل انتظامیہ کے اس فیصلے سے براہ راست 25 کھلاڑی متاثر ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے 1997 میں بھی یو بی ایل نے اپنی ٹیم بند کر دی تھی لیکن بعد ازاں اسے بحال کر دیا گیا تھا۔گزشتہ سال کا ڈومیسٹک سیزن بھی یو بی ایل ہی نے جیتا تھا۔