کراچی،ز پارٹی اپنے دس سالہ دور اقتدار میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکام ہوئی ہے ،سید عبد الرشید

عوام نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کو آزما لیا لیکن دونوں سیاسی جماعتوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا، کراچی کے عوام بجی سے محروم ہیں اور انہیں پانی سے بھی محروم کرکے کراچی کو کربلا بنا دیا گیا ہے،امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی

بدھ 30 مئی 2018 22:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے امیر سید عبد الرشید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے دس سالہ دور اقتدار میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکام ہوئی ہے ، عوام نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کو آزما لیا لیکن دونوں سیاسی جماعتوں نے عوام کو کچھ نہیں دیا، کراچی کے عوام بجی سے محروم ہیں اور انہیں پانی سے بھی محروم کرکے کراچی کو کربلا بنا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ جماعت اسلامی ڈیفنس کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہے تھے ، مظاہرے سے جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے قیم سفیان دلاور نے بھی خطاب کیا،ڈیفنس میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین پانی دو لیاری کو بجلی دوکے نعرے لگاتے ہوئے سڑک پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے ، سید عبد الرشید کا کہنا تھا کہ شدید گرمی میں اہل کراچی پانی سے محروم ہیں، سحر و افطار کے اوقات میں غیر اعلانہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،پانی کامسئلہ حل نہ ہوا توضلع جنوبی کے دیگر علاقوں میں احتجاج کریں گے،سندھ حکومت کراچی کا پانی بیچ رہی ہے ،کراچی کے بیشتر علاقے پانی سے محروم ہیں، گزشتہ 10سال سے صوبے پر حکومت کرنے والی پیپلز پارٹی لیاری کے عوام کو محض جھوٹی تسلیاں اور جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں دے رہی ، ان کا کہنا تھا کہ اب کراچی کے عوام کو دھوکا نہیں دیا جا سکتا ،کراچی کے عوام بیدار ہیں اور وہ اپنا حق لینا جانتے ہیں۔

#