شائقین کے لئے خوشخبری : ڈی جی وائلڈ لائف کی کوششیں رنگ لے آئیں، جلد دو ہاتھی سفاری زو لاہور کی رونق بنیں گے

پاکستان میں تعینات سری لنکن ہائی کمشنر نے اپنی حکومت کو دو ہاتھی تحفہ میں دینے کی پر زور سفارش کر دی سفاری زو کو دو ہاتھی بطور تحفہ دینے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی

بدھ 30 مئی 2018 22:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2018ء) ڈائریکٹرجنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب خالد عیاض خان کی سری لنکن ہائی کمشنر کی طرف سے پنجاب حکومت کو دو ہاتھی تحفہ میں دینے کے عرصہ سے زیر التواء معاملات کی مسلسل پیروی کرنے کی کوششیں رنگ لے آئیں اور پاکستان میں تعینات سری لنکن ہائی کمشنر نے اپنی حکومت کو دو ہاتھی دینے کی پر زور سفارش کر دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے مراسلے میں لکھا ہے کہ ہاتھی تحفہ کرنے سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید بہتری اور مضبوطی آئے گی۔ ڈائریکٹرجنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب خالد عیاض خان نے سری لنکن ہائی کمشنر کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے توقع کا اظہار کیا ہے کہ سری لنکن حکومت جلد اس ضمن میں عملی اقدامات اٹھائے گی اور لوگوں کو تفریح کے مواقع میسر آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :